پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی کی طالبات عائشہ اعجاز، ماہا علی اور گل فاطمہ نے اٹھائیسویں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس (اے ٹی سی) 2022 میں جیالوجی اور جیو فزکس کے طلباء کے پیپر مقابلے میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کانفرنس کاانعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف پیٹرولیم جیالوجسٹ اور سوسائٹی آف پیٹرولیم انجینئرز کی جانب سے سرینا ہوٹل اسلام آبادمیں کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی پوزیشن ہولڈرز طالبات نے اپنا تحقیقی کام پروفیسر ڈاکٹر نوید احسن اور ڈاکٹر محمد ارمغان فیصل معراج کی زیر نگرانی مکمل کر کے پیش کیا۔ سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس پاکستان کی تیل اور گیس کی صنعت کا ایک دلچسپ تکنیکی پروگرام ہے جوجی اینڈ جی پیٹرولیم انجینئرنگ کے دونوں شعبوں کی طرف سے جدید ترین تکنیکی پیشکشوں کو آگے لاکر ملک میں تیل اور گیس کی صنعت کے ذریعے استعمال کیے جانے والے ٹیکنالوجیز، نظریات اور عمل کی نمائش کرتی ہے۔ سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس کی تاریخ میں پہلی تینوں پوزیشن ہولڈرز کا تعلق پنجاب یونیورسٹی سے ہے۔
پنجاب یونیورسٹی لائبریری کلب کی پانچویں سالگرہ پر تقریب
……..2……
پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام بک کلب کی پانچویں سالگرہ پر کتابوں کاتعارفی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ زیب خان، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔اس ماہ کی دو کتابیں شاہد صدیقی کی ’پوٹھوہار: خطہ دلربا‘ اور ولیم میکاسکل کی ’واٹ وی او دی فیوچر‘ کا انتخاب کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے شاہد صدیقی کی اردو سوانح حیات ’پوٹھوہار: خطہ دلربا‘ پرروشنی ڈالتے ہوئے پوٹھوہار کی ثقافت اور تاریخ بیان کی جبکہ ڈاکٹر شاہ زیب خان نے ولیم میکاسکل کی کتاب پر گفتگو سر حاصل گفتگو کی
—