ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتگ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اور محمد عاکف نے حریت اور آزادی کا درس دے کر ہماری قوموں کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیاجن کے افکار ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اردو زبان و ادبیات کے زیر اہتمام پاکستان اور ترکیہ کے عظیم مفکرین علامہ اقبال اورمحمد عاکف ایر صوئے پرشیرانی ہال میں منعقدہ بین الاقومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اردو زبان و ادبیات پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران،وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، کانفرنس میں یونس ایمرے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خلیل طوقار،ترکیہ اردو کے ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد حسان،محققین، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں کی۔اپنے خطاب میں درمش باشتگ نے کہا کہ علامہ اقبال اور محمد عاکف اپنی اپنی قوموں کے محافظ ہیں اوردونوں شعرا ء نے اپنی قوموں کو جگانے میں کردار ادا کیا۔ انہو ں نے کہا کہ علامہ اقبال اورمحمد عاکف نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شعرا ء کا کلام آج بھی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مفکرین کو نوجوانوں کے مستقبل کی فکر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال اور عاکف نے مسلمانوں کی ترقی کے لئے تعلیم کی اہمیت پرزور دیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ علامہ اقبال اورمحمد عاکف کا موضوع حریت اور آزادی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال اور عاکف امت مسلمہ کا درد رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال اور عاکف نے محنت کی عظمت کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کتنے آزاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انگریزوں سے آزادی حاصل کی مگر انگریزی سے آزادی حاصل نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کا انعقاد انگریزی کی بجائے قومی زبانوں میں کیا جانا چاہیے۔ ڈاکٹر فلیحہ کاظمی نے کہا کہ علامہ اقبال اور محمد عاکف نے اپنے فن کلام سے قوموں کے خیالات تبدیل کئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں عالم اسلام کے بڑے شعرا اور مفکر ہیں۔ ڈاکٹر خلیل طوقار نے کہا کہ ترکیہ میں انگریزی زبان کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان میں دونوں زبانوں کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں عوام علامہ اقبال کو بخوبی جانتے ہیں اور ان کے کلام کا ترکیہ زبان میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محمد عاکف آزادی کے قومی ترانے کے مصنف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا کلام ترک قوم کے لئے بھی مشعل راہ ہے۔کانفرنس میں ڈاکٹر سعادت نے اپنا مقالہ پیش کیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام پاکستان اور ترکیہ کے عظیم مفکرین’علامہ اقبال اورمحمد عاکف‘پر بین الاقومی کانفرنس
41