Home خبریں پنجاب یونیورسٹی کی جامعات کی ورلڈ رینکنگ میں نمایاں کامیابی……(CWUR)کی تازہ رپورٹ میں جامعہ پنجاب نے ملک بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے اپنی ساکھ کو مزید مستحکمکر لیا

پنجاب یونیورسٹی کی جامعات کی ورلڈ رینکنگ میں نمایاں کامیابی……(CWUR)کی تازہ رپورٹ میں جامعہ پنجاب نے ملک بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے اپنی ساکھ کو مزید مستحکمکر لیا

by Ilmiat

لاہور(2 جون،سوموار): سینٹر فار ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ (CWUR)کی تازہ رپورٹ میں جامعہ پنجاب نے ملک بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے اپنی ساکھ کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔اس کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی سنگ میل ہے کیونکہ اس سے قبل جامعہ پنجاب نے بین الاقوامی رینکنگ میں ایسی ممتاز حیثیت حاصل نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے اساتذہ، تحقیق میں مصروف طلبہ و طالبات اور جامعہ کے ہر اس فرد کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے جو جامعہ پنجاب کو علمی، تحقیقی اور تدریسی میدان میں ایک پرامن، مستحکم اور فعال ادارہ بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سفر یہاں ختم نہیں ہوتا ابھی ہمیں بہت آگے جانا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ جامعہ پنجاب کو مالی طور پر خود کفیل بنایا جائے اسے تحقیق کے میدان میں صف اول کی یونیورسٹیوں میں شامل کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی و سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس خواب کو حقیقت بنانے کے لئے ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ ہر انسان اس کامیابی پر مبارکباد کا مستحق ہے۔

You may also like

Leave a Comment