Home Uncategorized پنجاب یونیورسٹی کا 132 واں جلسۂ عطائے اسناد20 جنوری کو ہوگا……..پنجاب یونیورسٹی: ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس سپلیمنٹری داخلوں کی تاریخ میں توسیع

پنجاب یونیورسٹی کا 132 واں جلسۂ عطائے اسناد20 جنوری کو ہوگا……..پنجاب یونیورسٹی: ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس سپلیمنٹری داخلوں کی تاریخ میں توسیع

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی کا 132 واں جلسۂ عطائے اسناد 20 جنوری2024 بروز ہفتہ کومنعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کو یونیورسٹی کے 132ویں جلسۂ عطائے اسناد کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے عہدیداران کوجلسۂ عطائے اسناد کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔پنجاب یونیورسٹی کے 132ویں جلسۂ عطائے اسناد میں سال 2022ء میں فارغ التحصیل ہونے والے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباؤ طالبات کو ڈگریاں اور میڈیلز دیئے جائیں گے

……..2……..

پنجاب یونیورسٹی: ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس سپلیمنٹری داخلوں کی تاریخ میں توسیع

:پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ون اور ٹوسپلیمنٹری امتحان 2023 ء اور بی اے (سماعت سے محروم) سپلیمنٹری امتحان 2023ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب مذکورہ امتحان کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ سنگل فیس کے ساتھ 10 جنوری 2024 ء ہے۔ تفصیلاتwww.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہیں۔  ؎

You may also like

Leave a Comment