Home خبریں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں جشن آزادی کے سلسلے میں نمائش کا افتتاح………پنجاب یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا…… دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ تحقیق سمیت طلباء کے تحقیقی منصوبوں میں مدد فراہم کریں گی۔

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں جشن آزادی کے سلسلے میں نمائش کا افتتاح………پنجاب یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا…… دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ تحقیق سمیت طلباء کے تحقیقی منصوبوں میں مدد فراہم کریں گی۔

by Ilmiat

لاہور (22اگست،جمعہ): پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام خیال آرٹ سپیس کے اشتراک سے پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے میں ’آزادی کے چودہ تخیل‘ کے عنوان پر خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمدعلی،پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر ثمینہ نسیم، فیکلٹی ممبران اورطلباؤطالبات نے شرکت کی۔اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے 14 اساتذہ اور ایلومینائی کے فن پارے پیش کئے گئے۔ فن پاروں میں پاکستان کی آزادی و ثقافت کے مختلف خدوخال کو اجاگر کیا گیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پاکستان کی آزادی و ثقافت پر مبنی فنکاروں کے فن پارے لازوال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فن پاروں میں ہمارے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ فن پاروں میں پاکستان کی تاریخ اور آزادی کی رنگارنگ عکاسی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

پنجاب یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا


پنجاب یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان و دیگرنے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق، دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ تحقیق سمیت طلباء کے تحقیقی منصوبوں میں مدد فراہم کریں گی۔ دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ سیمینارز، کانفرنسزاور ورکشاپس کا انعقاد کریں گی۔ یہ تعاون دونوں اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مواقع بڑھانے میں سود مند ثابت ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے یونیورسٹیوں کے درمیان علمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

You may also like

Leave a Comment