
:پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ’انیسویں صدی میں سکھ راج کے تحت مسلمان: مہاراجہ رنجیت سنگھ اور مذہبی رواداری‘ پر چیئرپرسن شعبہ پاکستان سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر روبینہ یاسمین کی کتاب پر خصوصی گفتگو کا پروگرام منعقد ہوا۔ تقریب میں معروف تاریخ دان،سابق ڈائریکٹرپاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ، ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ کرن، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس مگسی، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات کے طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ کرن نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے موضوع کی اہمیت اور کتاب کے مندرجات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر اقبال چاولہ نے کتاب کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بات چیت کی۔ ڈاکٹر روبینہ یاسمین نے سکھ راج بارے میں غلط فہمیوں پرروشنی ڈالتی۔ انہوں نے خاص طور پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی طرف سے اختیار کی گئی مختلف پالیسیوں اور مسلمانوں پر ان کے اثرات کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اہم نکتہ یہ ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے مسلمانوں سمیت تمام برادریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہر مذہب اور برادری کے لیے رہنما ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی