Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

by Developer
پنجاب یونیورسٹی نے غلام سرور ولدغلام حسین کوزوالوجی کے مضمون میں ’پاکستان کے باشی بھیڑیوں کی ظواہری اور جینیاتی خصوصیات کا موازنہ‘ کے موضوع پر،انیس الراشد ہاشمی ولدعبدالراشد ہاشمی کوکشمیریات کے مضمون میں ’کشمیر کی جیواسٹرٹیجک اہمیت: ڈوگرہ راج کا تاریخی لحاظ سے از سر نو جائزہ(1846-1947 A.D.)‘کے موضوع پر،زاہد اسلام ولدسید غلام کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ’بحالی امن میں پاکستان آرمی کا کردار: وادی وات میں ملٹری آپریشنز کا مطالعہ اور اسکے اثرات (2007-2019)‘کے موضوع پر،حافظ محمد عبدالنصیر علوی ولدقاری محمد عبدالبصیر علوی کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ’قواعد اصولیہ لغویہ میں حنفیہ اور متکلمین کے اختلافات اور ان کے مستدلات‘کے موضوع پر اورحبیب الرحمان ولدمحمد ولی کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ’حدیث کے رد و قبول کے محدثین و فقہاء کے اصول اور مناہج اصول فقہ پر ان کے اثرات‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔  

You may also like

Leave a Comment