Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

by Developer
پنجاب یونیورسٹی نے مدیحہ ممتاز دختر ممتاز احمد کوبائیولوجیکل سائنسز (سپیشلائزیشن ان بائیوکیمسٹری) کے مضمون میں ’منہ کی اندرونی اسکویومس ٹشو کے کینسر کی تشخیص کے لئے پروٹین مارکرز کا تحقیقاتی مطالعہ‘ کے موضوع پر،صباحت ثناء دخترچوہدری ثناء اللہ کوہوم اکنامکس (ہاؤسنگ ہوم مینجمنٹ اینڈ انٹیرئیر ڈیزائن) کے مضمون میں ’لاہور کے سافٹ وئیرہاوسز میں کام سے متعلق کسکولوسکیلیٹل ڈس آرڈر پر کمپیوٹر ورک سٹیشن کے ارگونومکس کا اثر‘کے موضوع پر،صوبیہ کرن دختر محمد طارق کوایجوکیشن کے مضمون میں ’جامعات کے طلباء میں بذریعہ معکوسی کمرۂ جماعت تخلیقی سوچ کی مہارتیں پیدا کرنے میں امتزاجی طرز تعلم کے اثرات‘کے موضوع پر،سیماب فر بخاری دختر سید سرفراز احمد کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ’مذہبیت اور موسیقی پسندی: امریکہ اور پاکستان میں موسیقی سننے والے افراد کا تقابلی مطالعہ‘کے موضوع پر اورفاطمہ یوسف ڈار دختر محمد یوسف ڈار کوذوالوجی کے مضمون میں ’اپرشیوالک پاکستان کی پبی پہاڑیوں سے نئے دودھ دینے والے جانوروں کے باقیات‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

You may also like

Leave a Comment