پنجاب یونیورسٹی نے شازیل احمد ولد محمد صدیق کوبائیولوجیکل سائنسز (سپیشلائیزیشن ان مالیکیولر بائیولوجی) کے مضمون میں ’پائرو بیکلم کیلیڈیفونٹس سے حاصل شدہ ڈی این اے بنانے والے خامرے کی کام کرنے کی صلاحیت میں بہتری کے اقدامات‘ کے موضوع پر،نور محمد ولد شاہ محمد کوسپیشل ایجوکیشن کے مضمون میں ’صوبہ پنجاب کی جیلوں میں مقید نابالغ بچوں کی بحالی کے تربیتی پروگرام کی تشکیل‘ کے موضوع پر،عبدالجبار ولد میاں محمد کوانفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون میں ’سکول کے طلباء کا فراغت میں پڑھنے کی عادت کا فروغ: طلباء خاندان اور استاد کے کردار کا تجزیہ‘ کے موضوع پر،اسماء احسان دختر محمد احسان کوریاضی کے مضمون میں ’پروٹیومکس میں پیٹرن کے تجزیہ کے لئے حسابی طور پر موثر ریاضیاتی ماڈل‘ کے موضوع پراورحافظ مزمل رحمان ولد سفیان گل کوبائیوٹیکنالوجی کے مضمون میں ’ارتقاپذیر وائر سز (ڈینگی، ذیکا اور کوروناوائرس) کے علاج کی شناخت‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
42