):پنجاب یونیورسٹی نے محمد سہیل یوسف ولد محمد یوسف طاہر کوتاریخ کے مضمون میں ’عدم مطابقت کی سیاست: پنجاب مسلم لیگ میں دھڑے بندی 1954-1907))‘ کے موضوع پر،عقیل احمد ولد منیر احمد کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ’عصر حاضر میں حلال کی تصدیق اور معیارسازی کا ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ (منتخب ممالک کے اداروں کے تناظر میں)‘ کے موضوع پر،حافظ محمد طاہر المصطفیٰ ولد محمد لطیف کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ’اردو تراجم قرآن کی کلامی مباحث میں اختلاف اور تطبیق و توفیق (منتخب اردو تراجم کا تجزیاتی مطالعہ)‘ کے موضوع پر،فائزہ اسلم دخترمحمد اسلم کوبائیولوجیکل سائنسز(سپیشلائیزیشن ان مالیکیولر بائیولوجی) کے مضمون میں ’پنجاب میں امراض حرکات میں ملوث جینز کی مالیکیولر درجہ بندی‘ کے موضوع پراورمحمد عبدالرزاق ولد عبدالحق کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ’فیض الباری میں مباحث علوم القرآن۔ تحلیل و تجزیہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
43