51
پنجاب یونیورسٹی نے حسن بابر ولد ظہیر احمد بابرکو آرٹ اینڈ ڈیزائن، شہلا نورین دختر حفیظ الدین کو باٹنی، مصباح امانت دخترامانت علی کواینوائرمینٹل سائنسز،فاطمہ بشیر احمد دختربشیر احمدکو زوالوجی، حافظہ ثمرہ عنبرین دختر عابد حسین صدیقی کو زوالوجی، مصباح ایوب دختر محمد ایوب کو باٹنی، ہمایوں ارشدولد محمد ارشد کو بائیولوجیکل سائنسز (بائیو کیمسٹری)، عابد حسین ولد نور احمدکو انفارمیشن مینجمنٹ، اویس ستار غوری ولد عبدالستار غوری کو کیمیکل انجینئرنگ اور طیبہ اسحاق دخترمحمد اسحاق کو بائیولوجیکل سائنسز (مالیکولر بیالوجی) کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد،پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔