Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سالانہ امتحانات2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا………پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سالانہ امتحانات2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا………پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

by Developer

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری ان آرٹس / سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹوسالانہ2022ء اور بی اے /بی ایس سی پارٹ ٹو (سپیشل کیٹگری) سالانہ 2022ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہے۔

…….2………

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں
لاہور (13دسمبر،منگل):پنجاب یونیورسٹی نے محمدجہانزیب ولد منور جاوید کوسپیشل ایجوکیشن کے مضمون میں ’محکمہ خصوصی تعلیم حکومت پنجاب کے زیر اہتمام خصوصی تعلیمی اداروں میں پرائمری سطح پر زیر تعلیم محروم ازبصارت طلبہ کے لئے انعقاد پذیر تعلیمی پروگرام کا تجزیاتی مطالعہ‘ کے موضوع پر،سائرہ رحمان دختر شفیق الرحمان کوفارمیسی (فارماکوگنوسی) کے مضمون میں ’ککربیٹیسی فیملی کے ممبران سے حاصل کردہ میوسیلیج کی طبیعی، حیاتیاتی اور کیمیائی خصوصیات کا تجزیہ‘ کے موضوع پر،شہزاد احمد ولد محمد عاشق کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ’مذاہب عالم میں احکام اکل و شرب۔ تقابلی مطالعہ‘کے موضوع پر،حافظہ بشریٰ منیر دختر منیر احمد کوسالڈ سٹیٹ فزکس کے مضمون میں ’سپنل فیزائٹس (XFe2O4: X=V, Mo, Zn)کی ابتدائی اصولوں سے ساختی اور مقناطیسی خصوصیات کی تحقیقات‘کے موضوع پر اورذیشان امجد ولد محمد امجد کوفزکس کے مضمون میں ’جنرلائزڈ ہیزنبرگ میگنیٹ ماڈل کے الجبری پہلو اور سولیٹان سلوشنز‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

You may also like

Leave a Comment