Home خبریں پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے پہلے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔،امیدواراپنے ٹیسٹ کا نتیجہ یونیورسٹی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھ سکتے ہیںپہلے انٹری ٹیسٹ میں 34 ہزار بچوں نے حصہ لیا۔ا

پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے پہلے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔،امیدواراپنے ٹیسٹ کا نتیجہ یونیورسٹی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھ سکتے ہیںپہلے انٹری ٹیسٹ میں 34 ہزار بچوں نے حصہ لیا۔ا

by Ilmiat

:پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے پہلے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیاہے،امیدواراپنے ٹیسٹ کا نتیجہ یونیورسٹی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھ سکتے ہیں۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق پہلے انٹری ٹیسٹ میں 34 ہزار بچوں نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انڈر گرایجویٹ پروگرامز کے دوسرے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیشن 2025ء میں داخلے کے لئے امیدوار 4 جولائی تک انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے امیدوار بھی دوبارہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے ایڈمشن ٹیسٹ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے دوسرا انٹری ٹیسٹ 20 جولائی 2025 ء کو متوقع ہے جس کا انعقادپاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے لئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لے گی۔

You may also like

Leave a Comment