:وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق اورانسٹیٹیوٹ آف زوالوجی میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگا ئے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں چیئرمین شعبہ ایڈوانسڈ سٹڈیزان ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق، سیکریٹری اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن ڈاکٹر محمد اسلام، ڈائریکٹر انسٹیٹیو ٹ آف زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ روحی، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبرخان، فیکلٹی ممبران اور ملازمین نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اساتذہ، ملازمین اور طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد درخت لگائیں اور بہتر مستقبل کے لیے ان کی دیکھ بھال کریں۔
پنجاب یونیورسٹی نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری ان آرٹس /سائنس پارٹ ون اورٹو،ایسو سی ایٹ ڈگری ان آرٹس /سائنس(سپیشل کیٹگری) پارٹ ٹواورایسو سی ایٹ ڈگری ان آرٹس (سماعت سے محروم امیدواروں کے)سالانہ امتحانات2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہے۔