Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی میں ریڈیو کے عالمی دن پرسیمینار

پنجاب یونیورسٹی میں ریڈیو کے عالمی دن پرسیمینار

by Developer

:پنجاب یونیورسٹی سکول برائے علوم ابلاغیات کے ریڈیو سینٹر کے زیر اہتمام ریڈیو کے عالمی دن پر’ریڈیو اور امن‘ کے موضوع پر حمید نظامی حال میں سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈانفارمیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر سکو برائے علوم ابلاغیات پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم، سینئر صحافی شاہد ملک، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن ڈاکٹر عائشہ اشفاق، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی،آر جے مونا ضیاء، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم سومرو، پروگرام مینیجرریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6 محمد ارشاد چوہدری،ریسورس پرسن وجیہہ عارف،مسعود ملہی اورطلباؤطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مونا ضیاء نے کہا کہ آج کے نوجوان ریڈیو کو اہمیت نہیں دیتے، وہ سمجھتے ہیں ریڈیو باقی ذرائع کی نسبت مشکل ہے۔شاہد ملک نے کہا کہ پاکستان میں ریڈیو کو ایک پسماندہ ذریعہ سمجھا جاتا ہے جبکہ انگلینڈ میں ہر فرد کی صبح کا آغاز ریڈیو سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے حصول کے لیے مکالموں کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ اخبارات جہاں نہیں پہنچ پاتے ریڈیو ان جگہوں تک بھی رسائی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اورمعاشرے میں امن کے قیام کے لئے ریڈیو سے استفادہ کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر اکرم سومرو نے کہا کہ آج کے دور میں کمیونیکیشن بہت طاقتور ہو چکی ہے، ففتھ جنریشن وار میں اسکا بڑا اہم کردارہے۔ بعد ازاں ریڈیو کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔

…….2….

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

:پنجاب یونیورسٹی نے انیلہ اسلم دختر محمد اسلم کوایجوکیشن کے مضمون میں،سمیعہ سلیم دختر محمد سلیم کوایجوکیشن کے مضمون میں،گلناز اکبر دختر علی اکبر کوایجوکیشن کے مضمون میں،سعید محمد ندیم ولد خوشی محمد کوایجوکیشن کے مضمون میں،احسان صدیق ولد محمد صدیق کوایجوکیشن کے مضمون میں،ناصرہ اکبر دختر محمد اکبر کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں،ذکیہ جاوید دختر جاوید انجم کوزوالوجی کے مضمون میں،ثناء راشددختر عبدالراشد کوکامرس کے مضمون میں،نورا حسن ہیضام الاقمر دختر حسن ہیضام الاقمر کوہہیومین فزیولوجی کے مضمون میں اورنادیہ نذیر دختر نذیر حسین خان کوایجوکیشن کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

You may also like

Leave a Comment