Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کی تدریس و ترویج کے لئے تزئین نو شدہ کلاس رومز کاافتتاح …….. روس اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔………روس پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو فروغ دے رہا ہے ……. کراچی اور سرگودھا میں بھی رشین لینگوئج سنٹر کھولے ہیں۔ ……..روسی سفیر البرٹ پی خوریو …..روس کی جامعات کے ساتھ تعلیمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ , پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء نے ماسکو میں پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی کا دورہ بھی کیاہے۔ ……. وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود ۔ …….

پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کی تدریس و ترویج کے لئے تزئین نو شدہ کلاس رومز کاافتتاح …….. روس اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔………روس پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو فروغ دے رہا ہے ……. کراچی اور سرگودھا میں بھی رشین لینگوئج سنٹر کھولے ہیں۔ ……..روسی سفیر البرٹ پی خوریو …..روس کی جامعات کے ساتھ تعلیمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ , پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء نے ماسکو میں پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی کا دورہ بھی کیاہے۔ ……. وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود ۔ …….

by Ilmiat

روسی سفیر البرٹ پی خوریو نے پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان کی تدریس و ترویج کے لئے تزئین نو شدہ کلاس رومز کاافتتاح کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے روسی سفیر کا استقبال کیاروسی وفد میں رشین ہاوس پاکستان کے ہیڈ رسلان ایم پروخورو و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر پرنسپل اورینٹل کالج ڈاکٹر نبیلہ رحمان،ڈائریکٹر انسٹی  ٹیوٹ آف لینگوئجز اینڈ لینگوئسٹکس ڈاکٹر حافظ مقیت، اسسٹنٹ پروفیسر رشین لینگوئج ڈاکٹر کترینہ اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ کلاس رومز کی تزئین و آرائش روسی حکومت کی فنڈنگ سے کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی سفیر البرٹ پی خوریو نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو فروغ دے رہا ہے اور پہلی دفعہ پاک روس تجارت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے مابین بہت سے شعبوں میں ابھی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب یونیورسٹی پاک روس تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور سرگودھا میں بھی رشین لینگوئج سنٹر کھولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور روس کے ادب کے تقابلی جائزے کے

فروغ میں تعاون کریں گے۔انہوں نے پاکستان اور روس کے مابین ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے روسی زبان کو فروغ دینے میں پنجاب یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جامعات کے ساتھ تعلیمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء نے ماسکو میں پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی کا دورہ بھی کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دینے میں تعاون کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment