وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا ہے طلباء کو روزگار کے مسائل کے حل کے لئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس ادارے کے وائس چانسلر کی حیثیت سے پنجاب یونیورسٹی کی ہر لمحہ خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف کیمسٹری کے سنٹر فار ریسرچ ان آئیونک لیکوئڈ ز کے زیر اہتمام ’کیمسٹری اور انٹرنپنیور شپ‘ پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر ملیحہ عروس، ڈاکٹر عدیل انور، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے معاشرے کی اصلاح کیلئے قاسم علی شاہ کے کردار کو سراہا۔ قاسم علی شاہ نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے صبر سب سے بہترین حکمت عملی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے معاملات اور مشکلات اللہ پر چھوڑ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اصغر زیدی ہر چیلنج کا بہترین انداز میں مقابلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو مشکلات سے بچتا ہے وہ کامیابی نہیں حاصل کر سکتا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر ملیحہ عروس نے کہا کہ کیمسٹری سے متعلق منصوبوں کو انڈسٹری سے لنک کریں گے۔
……..2…..
پنجاب یونیورسٹی نے سیلاب سے متاثرہ طلباء کیلئے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں
لاہورپنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سیلاب سے متاثر ہونے والے ایل ایل بی (تین اور پانچ سالہ)، ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس اور ایم اے /ایم ایس سی کے امیدواروں کیلئے سپیشل اینول امتحان2022ء کے تحریر ی امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔