:پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹرذوالفقار علی نے کٹھمنڈونیپال کے بین الاقوامی مرکز برائے انٹیگرئیٹڈ ماوئنٹین ڈویلپمنٹ میں منعقدہ میں پارٹنر مینٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان سمیت بھارت، برما، نیپال، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور یورپین ماہرین نے ہوائی آلودگی اور سموگ کے انسانی زندگی اور ماحول پر ہونے والے اثرات پر تحقیق کے بارے میں آگاہ کیاجس میں پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ برس ہونے والی تحقیق اور ماحولیاتی آلودگی کو جانچنے والے آلات کے نتائج کو سراہا گیا۔اجلا س میں آئندہ برسوں میں ہوائی آلودگی سے متاثر ہونے والی انسانی آبادیوں کو بچانے کے لئے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔ پاکستان سے پروفیسر ذوالفقار علی اور عاشر حبیب نے متوقع تجاویز فراہم کیں جن پر 2023سے عمل کیا جائے گا اور ہوائی آلودگی اور سموگ سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے تحقیق کرکے پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس حوالے سے دوسرے ممالک میں ہونے والی تحقیق کا بھی فائدہ اٹھایا جائے گا۔
پنجاب یونیورسٹی ادارہ تالیف و ترجمہ کے زیر اہتمام یوم قائد کے حوالے سے سیمینار
پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و ترجمہ کے زیر اہتمام ’بانی پاکستان کی جدوجہد اور سقوط ڈھاکہ‘ پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناا تھا کہ قائداعظم کی جدوجہد کو اگرایک لفظ سے تعبیرکرناہوتو وہ لفظ صرف اور صرف میرٹ ہے۔انہوں نے سیاست اور معاشرے میں میرٹ کا علم بلندکرتے ہوئے آنے والی نسلوں کوسبق دیاکہ میرٹ کی پاسداری سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ تالیف و ترجمہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر، سینئر صحافی سلیمان غنی، معروف اسکالر اور استاد ڈائریکٹر ادارہ ثقافت اسلامیہ،لاہور پروفیسر ڈاکٹر سید مظہر معین،جامعہ الازہر قاہرہ،مصرکے شعبہ اردوکی استاد ڈاکٹر صباح علی عبدالمعز، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے سکالرزاورطلباؤطالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے کہا کہ قائد اعظم نے اگراردو کو پاکستان کی قومی زبان قراردینے کا اعلان کیاتھا تو یہ خطے کے قومی اور لسانی تقاضوں کے مطابق فیصلہ تھا اس اعلان کو سقوط ڈھاکہ کا محرک قرار دینا سراسر کم علمی اور حقائق کے منافی ہے۔ سلیمان غنی نے سانحہ مشرقی پاکستان جیسے واقعات سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں میرٹ کے نفاذ اور قانون کی مکمل حکمرانی تک ہمارا شمار ترقی یافتہ قوموں میں نہیں ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر سید مظہر معین نے تقسیم ہند میں علاقوں کی غیر منصفانہ تقسیم،نتائج اور قیام پاکستان کے بعد کے سیاسی منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جس دن مشرقی پاکستان کا سانحہ ہوا ہمارے گھروں میں سوگ کا عالم تھا اور آج تک اس بات پر یقین نہیں آتا کہ پاکستان دو ٹکڑے ہوگیا۔تقریب میں ملی نغموں کے ذریعے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔بعد ازاں ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے مہمانوں کی خدمت میں کتابوں کے تحائف پیش کئے
پنجاب یونیورسٹی: ایم اے /ایم ایس سی، ایل ایل بی کے نتائج کا اعلان
:پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے ہسٹری پارٹ ون سالانہ2022ء ایم ایس سی اپلائیڈ سائیکالوجی،زوالوجی پارٹ ون سالانہ2022ء، ایم اے ماس کمیونیکیشن، پنجابی، فارسی، کشمیریات پارٹ ٹو سالانہ2022ء ایم ایس سی باٹنی، جیوگرافی، سٹیسٹکس، سوشل ورک،ٹورازم ایند ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ پارٹ ٹو سالانہ2022ء،ایم اے فلاسفی پارٹ ون اور ٹو سالانہ 2022ء، ایل ایل بی پارٹ ون، ٹو، تھری سالانہ 2022اور ایل ایل بی (پانچ سالہ پروگرام) پارٹ ٹو، تھرڈ، فورتھ اینڈ ففتھ سالانہ2022ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔