Home Uncategorized پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی گفتگو کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی گفتگو کا انعقاد

by Ilmiat
پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیرِ اہتمام ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں دو کتابوں بشمول ڈین براؤن کی ’دی سیکرٹ آف سیکرٹس‘ اورزاہد بیگ مرزا کی ’پاکستان کے حیاتیاتی منطقے اور نظام‘ پر سیر حاصل بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چیف لائبریرین محمد آصف خان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر شاہزیب خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ نثار خان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹرشاہزیب خان نے ڈین براؤن کے ناول پرگفتگو کرتے ہوئے اس کی کہانی کی گہرائی، موضوعاتی پہلوؤں اور عالمی مقبولیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر بشریٰ نثار خان نے کتاب میں بیان کیے گئے پاکستان کے ماحولیاتی خطوں پر جامع اور معلوماتی بات چیت کی اور ملک کی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام پر روشنی ڈالی۔ چیف لائبریرین محمد آصف خان نے مطالعے کی عادات اور فکری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے لائبریری کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب ادبی ذوق، تنقیدی سوچ اور علمی مکالمے کے فروغ کے لیے ایک مؤثر اور بھرپور پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے معزز مقررین کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کی شرکت کو سراہا۔

You may also like

Leave a Comment