پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام طلباؤطالبات میں کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے انٹرنپنیورشپ گالا 2024ء کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی، معروف شاعر سید سلمان گیلانی، چیئرمین راوی اربن ڈویولپمنٹ اتھارٹی سید اظفر علی ناصر، سابق وزیر صحت ڈاکٹر سعید الٰہی،سی ای اورحیم سٹور رانا عبدالرافع، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کے اندر کاروبار کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ جاب تلاش کرنے کی بجائے نوکریاں دینے والے بن سکیں۔ عابد شیر علی نے طلباء کے سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے ان کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان کی بہترین درسگاہ ہے جس نے ہر شعبے میں بہترین لوگ پید اکئے۔ پروفیسر ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ایگریکلچرل سائنسز میں بہترین اساتذہ طلباء کی رہنمائی کیلئے موجود ہیں جس کے باعث شعبہ نے بہت جلدکیو ایس رینکنگ میں اپنا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر بلال چٹھہ، ڈاکٹر شناور وسیم علی، ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، محمد ارسلان عباس اور محمد زبیر مقصود کی کوششوں کو سراہا۔
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنپینورشپ گالا کا انعقاد
43