:پنجاب یونیورسٹی سپورٹس سائنسز کے طالب علم اسامہ حسن نے پشاور میں منعقدہ آل پاکستان (مینز)انٹر یونیورسٹی اتھلیٹکس چیمپن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین اتھلیٹ کا اعزاز اپنے کر لیا۔ اسی طرح پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ آل پاکستان (خواتین)انٹریونیورسٹی اتھلیٹکس چیمپن شپ میں سپورٹس سائنسز کی طالبہ سنینہ مصورکوشاندار کارکردگی پر بہترین اتھلیٹ قرار دیا گیا۔اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے چیئرمین شعبہ سپورٹس سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ اور کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش ک
…….2….
پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشنز کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری
:پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشنز 2024-2025 کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشنز کے نو منتخب صدر سیف الرحمان عتیق، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالجبار اعوان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر اظہر رشید، نائب صدر فیاض حسین، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سمیرہ حسین، خزانچی محمد آصف خان، انفارمیشن سیکرٹری آمنہ جنید، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر سہیل اقبال اعوان، کاشف حسین، محترمہ ناظمہ ریاض، توقیر احمد، آصف علی اور لائبریرینز نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائز یشنز کے نو منتخب اراکین کتاب پڑھنے والوں اور لائبریرینز کوبہتر سہولیات کی فراہمی میں اپنامثبت کردار ادا کریں گے۔سیف الرحمان عتیق نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشنز کے نو منتخب اراکین مطالعے کی عادات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔
—