Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن اور پوسٹ گریجویٹ ریسرچ سینٹر آف کریٹیو آرٹس کے زیر اہتمام ’مارکیٹنگ کی غلطیوں سے سیکھنا‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، جاز کیش کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن سید اسد رضوی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ یہ سیمینار تخلیقی فنون پر بین الاقوامی کانفرنس آئی سی سی اے۔24 کی سیریز کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ (آئی سی سی اے۔24:لاہور سنیما کے 100 سال، لاہور سنیما کی صدی منانے کے لیے اولڈ کیمپس میں ہو رہا ہے، کیونکہ 1924وہ سال ہے جب سینما کا جنم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی صدی میں سنیما ہر دوسری صنعت کا محرک ہے اور سب سے پہلے اشتہارات بھی سینما اسکرینوں پر دکھائے جاتے تھے۔ سید اسد رضوی نے اپنی پریزنٹیشن میں جدید اشتہارات کے بدلتے ہوئے منظر نامے، تازہ ترین رجحانات اور آج کی مسابقتی مارکیٹ میں برانڈز کو درپیش اہم چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معروف عالمی برانڈز کی کچھ مشہور مہمات کی کامیابیوں اور نقصانات پربھی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایاکہ کس طرح اعلیٰ عالمی برانڈز صنعت کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرکے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے ان اہم غلطیوں کا بھی جائزہ لیا جن کی وجہ سے کئی ممتاز برانڈز زوال کا باعث بنے، جس سے مشتہرین، مارکیٹرز اور کاروباری رہنماؤں کے لیے قیمتی سبق ملے۔اس موقع پر کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے سابق پرنسپل پروفیسر شاہنواز زیدی نے شعبہ گرافک ڈیزائن کو بہترین سیمینار منعقد کرنے پر مبارکباد پیش۔

You may also like

Leave a Comment