Home Uncategorized پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام’پاکستان اور نیدرلینڈز ثقافتی ہم آہنگی‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، رجسٹرارپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے پنجاب یونیورسٹی گرافک ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کو یہ موقع فراہم کرنے پر نیدرلینڈ کے سفارت خانے اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز اور پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی ڈیزائن اور تخلیقی صنعتوں کا بنیادی فن اور ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مشق اور تحقیق کے لیے پوری زندگی درکار ہوتی ہے۔ ڈاکٹر احمد اسلام نے نیدرلینڈ اور پاکستان کے تمام فنکاروں کا خیرمقدم کیا اور تعاون کے فروغ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں نیدرلینڈ کے فنکار: ایوا اوکس (گٹارسٹ) اور ایناستاسیا (وائلنسٹ) اور پاکستان کے ماہرین بشمول وجیہہ نظامی (ستار بجانے والے) اور عرفان خان (طبلہ پلیئر) نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے۔پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس کے بانی ڈائریکٹر پروفیسر اسرار چشتی نے آلات کی مختلف شکلوں کی وضاحت کی اور اسے مثالوں کے ساتھ سمجھا یا۔

You may also like

Leave a Comment