Home اہم خبریں :پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے زیر اہتمام چین کے معروف تحقیقی و زرعی اداروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا 

:پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے زیر اہتمام چین کے معروف تحقیقی و زرعی اداروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا 

by Ilmiat

:پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے زیر اہتمام چین کے معروف تحقیقی و زرعی اداروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے ڈاکٹر محمد علی کلاسراکے ہمراہ کی جبکہ مختلف چینی تحقیقی و زرعی اداروں سے مسٹر شو اور مسٹر جیا بھی موجود تھے۔اجلاس میں زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسٹریٹجک تعاون پر گفتگو کی گئی، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والی فصلوں کی اقسام کی تیاری اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے پاکستان اور چین میں پائیدار زراعت کے فروغ کے لیے موسمیاتی اثرات برداشت کرنے والی فصلوں کی منتقلی اور مشترکہ ترقی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں فصلوں کی بہتری سے متعلق مشترکہ سائنسی تحقیق بالخصوص جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہونگ لیان طرز کی ہائبرڈ چاول کی اقسام میں بہتری لانے پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعلقات کو جدت اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کے ذریعے مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ادارے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دیں گے۔اس کے علاوہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے باضابطہ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ طلبہ و اساتذہ کے لیے علمی تبادلے کے پروگرامز کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ سیکھنے اور استعداد کار میں اضافہ ہو سکے۔ڈاکٹر محمد اشفاق نے چینی وفد کے عزم اور آئندہ تعاون کے جذبے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات زراعت میں بہترین کارکردگی کے مشترکہ ہدف کی جانب ایک امید افزا باب کی حیثیت رکھتی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’سونک نیریٹیوز:ساؤنڈ ڈیزائن اینڈ سکورنگ فار فلم اینڈ ڈیجیٹل میڈیا‘ کے موضوع پر سیمینار

 پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’سونک نیریٹیوز:ساؤنڈ ڈیزائن اینڈ سکورنگ فار فلم اینڈ ڈیجیٹل میڈیا‘ کے موضوع پر سیمینارعلامہ اقبال کیمپس(اولڈ کیمپس)میں منعقد ہواجس میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر بلال احمد، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے میوزک پروڈیوسر اور ساؤنڈ ڈیزائنر روحیل جاوید، فیکلٹی ممبران، آرٹسٹس کے علاوہ نیشنل کالج آف آرٹس اور گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس سے بھی طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ روحیل جاوید جو کہ فلم، اشتہارات، موسیقی اور ڈیجیٹل ساؤنڈ ڈیزائن کے میدان میں اپنے تخلیقی کام کے حوالے سے شہرت کے حامل ہیں،نے فلم اور ڈیجیٹل میڈیا میں ساؤنڈ ڈیزائن کے جدید رجحانات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ساؤنڈ ڈیزائن کی چھ تہوں کی وضاحت اشتہاری مہمات کی مثالوں کے ساتھ پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا ساؤنڈ ڈیزائن نہ صرف جذبات کو ابھارتا ہے بلکہ کسی بھی میڈیا مہم کی کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر بلال احمد نے کہا کہ یہ سیمینار صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے سیمینار کی منتظم ڈاکٹر سیدہ عروج زہرہ رضوی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کو پیشہ ورانہ تخلیقی عمل کے لیے تیار کرتے ہیں۔ڈاکٹر عروج زہرہ رضوی نے کہا کہ یہ گفتگو بصری ابلاغ اور ساؤنڈسٹڈیز کے شعبے میں ایک اہم علمی مباحثے کی ابتدا ہے جس نے شرکاء کو ڈیزائن پر مبنی کہانیوں میں آواز کے بیانی اثرات کو سمجھنے کی نئی جہتوں کی کھوج کے لیے متاثر کیا۔

You may also like

Leave a Comment