Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک اورآگاہی کے درمیان ماحولیاتی تحفظ اور انٹرنشپ پروگرام میں تعاون کے لیے معاہد ہ طے پا گیا

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک اورآگاہی کے درمیان ماحولیاتی تحفظ اور انٹرنشپ پروگرام میں تعاون کے لیے معاہد ہ طے پا گیا

by Ilmiat

لاہور(21مئی،منگل):پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک اورآگاہی کے درمیان کمیونٹی سروسز، ہیومینٹیرین ریسپانس، کلائمیٹ چینج، فوڈ سیفٹی اینڈ سیکیورٹی، ریسرچ، انٹرپرینیورشپ، نیوٹریشن، ماحولیاتی تحفظ اور انٹرنشپ پروگرام میں تعاون کے لیے معاہد ہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر عظمیٰ عاشق، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم، بشریٰ ناہید، ڈاکٹر طاہرہ جبین، پروفیسر ارشد عباسی و دیگر سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ معاہدے میں دونوں اداروں نے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment