Home Uncategorized پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کی طالبات میں ایلومینائی کی جانب سے سکالرشپ کی تقسیم

پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کی طالبات میں ایلومینائی کی جانب سے سکالرشپ کی تقسیم

by Ilmiat

:پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے سابق طلباء کی طرف سے موجودہ مستحق طلباٗ کو فراہم کردہ سکالرشپ کے اقدام کو سراہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وی سی آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس بات پر زور دیا کہ انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے طلباء کو میرٹ اسکالرشپ کی پیشکش طلباء میں ایک مثبت تعلیمی ماحول کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔تقریب کے دوران وائس چانسلر نے ”طاہرہ حیدر موتارا میموریل میرٹ اسکالرشپ” کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی طرف سے دی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی رقم کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اسکالرشپ نہ صرف انسٹی ٹیوٹ کے سابق طلباء کی شعبے سے وابستگی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ موجودہ طلباء کی تعلیمی کوششوں کی حمایت میں ان کی لگن کا ثبوت بھی ہے۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ روحی، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی، پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ، فوکل پرسن برائے سابق طلباء انسٹی ٹیوٹ آف زولوجی اور طاہرہ حیدر موتارا میموریل میرٹ اسکالرشپ کے ڈونر کے فوکل پرسن جعفر حیدر بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے دیگر اہم شخصیات کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ اسکالرشپ سے نہ صرف مالی مدد ملے گی بلکہ طلباء میں کامیابی اور حوصلہ افزائی کا جذبہ بھی پیدا ہوگا توقع کی جاتی ہے کہ اس اقدام سے وصول کنندگان کی تعلیمی اور مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جائے گا، جس سے انسٹی ٹیوٹ آف زولوجی میں مثبت اثر پڑے گا۔

You may also like

Leave a Comment