Home خبریں پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلباء کے زیر اہتمام65 شعبوں میں سماجی خدمت و ترقی کے منصوبوں کا آغاز…….ان منصوبوں میں یوٹیوب چینلز کا آغاز، درخت لگانا، بچوں کو مصنوعی ذہانت کے سوفٹ وئیر سکھانا،مقامی تنازعات کو حل کرنے میں مدد کرنا، فنون لطیفہ یا ویڈیو گرافی کی تعلیم،ہسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینا، پانی کی رسائی کو بہتربنانا، مقامی بک کلب شروع کرنااور نوجوانوں کی رہنمائی کرنا شامل ہے

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلباء کے زیر اہتمام65 شعبوں میں سماجی خدمت و ترقی کے منصوبوں کا آغاز…….ان منصوبوں میں یوٹیوب چینلز کا آغاز، درخت لگانا، بچوں کو مصنوعی ذہانت کے سوفٹ وئیر سکھانا،مقامی تنازعات کو حل کرنے میں مدد کرنا، فنون لطیفہ یا ویڈیو گرافی کی تعلیم،ہسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینا، پانی کی رسائی کو بہتربنانا، مقامی بک کلب شروع کرنااور نوجوانوں کی رہنمائی کرنا شامل ہے

by Ilmiat

وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی کے ویژن کے تحت سماجی خدمت کو فروغ دینے کے لئے پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام 65 شعبوں میں سماجی خدمت و ترقی کا منصوبہ شروع ہوگیا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کے طلباؤ طالبات موسم گرما کی چھٹیوں میں 28 اگست تک مختلف سماجی شعبوں میں کام کریں گے۔ ان منصوبوں میں یوٹیوب چینلز کا آغاز، درخت لگانا، بچوں کو مصنوعی ذہانت کے سوفٹ وئیر سکھانا،مقامی تنازعات کو حل کرنے میں مدد کرنا، فنون لطیفہ یا ویڈیو گرافی کی تعلیم،ہسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینا، پانی کی رسائی کو بہتربنانا، مقامی بک کلب شروع کرنااور نوجوانوں کی رہنمائی کرنا شامل ہے۔ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر شاہزیب خان کے مطابق سماجی ترقی میں کردار ادا کرنے والے طلبا و طالبات کی رہنمائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ طلباؤ طالبات کے بہترین منصوبوں کی نمائش اور ایوارڈ کی تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں کامیابی پانے والے منصوبوں کو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی انعامات سے نوازیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباؤطالبات اکیلے یا چھوٹی ٹیموں میں کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی ترقی کے منصوبوں میں شامل طلباؤطالبات اپنی سرگرمیوں کی ریکارڈنگ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کے ویژن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی معاشرے کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

You may also like

Leave a Comment