Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم…….. پنجاب یونیورسٹی:داخلوں کی تاریخ میں توسیع 

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم…….. پنجاب یونیورسٹی:داخلوں کی تاریخ میں توسیع 

by Developer

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹرایف ایم 104.6 کے زیر اہتمام لورالئی بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ پروگرام مینجرچوہدری محمد  ارشاد کے مطابق سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے ریڈیو سے منسلک طلباء نے وادی سوات سمیت دیگر علاقوں میں جاکر براہ راست پروگرامز منعقد کیے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آفیشل فیس بک پیج پر مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے اکٹھی کی گئی رقم سے سامان خرید کربلوچستان کے متاثرین سیلاب تک پہنچایا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودنے ریڈیو سنٹر کی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اکرم سومرو، پروگرام مینجر ارشاد چوہدری اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

پنجاب یونیورسٹی:داخلوں کی تاریخ میں توسیع

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اور ٹوسپلیمنٹری اامتحان2022ء کے پرائیوٹ و لیٹ کالج امیدواروں کے لئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق امید وار سنگل فیس کے ساتھ6جنوری 2023ء تک آن لائن فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment