Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی اورک کوہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ”X” کیٹیگری سے نواز دیا

پنجاب یونیورسٹی اورک کوہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ”X” کیٹیگری سے نواز دیا

by Ilmiat

لاہور(3 اپریل، بدھ): ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سال 2022-23 کے لیے پاکستانی جامعات کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزشن(اورک) کی حالیہ رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی اورک کو ”X” کیٹیگری سے نوازدیا، جو اس کی شاندار کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔اپنے بیان میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ اورک کی درجہ بندی میں بہتری پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی جدید اورقابل تحسین تحقیق کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اورک نے رواں سال فروری میں نویں ’انووینشن ٹو انوویشن سمٹ ‘ کے ذریعے پیٹنٹ فائل کرنے اور تحقیق کو تجارتی بنانے میں مزید تعاون کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کے مختلف امپیکٹ فیکٹر جرنلز میں بڑی تعداد میں مضامین شائع ہوچکے ہیں جبکہ فیکلٹی ممبران نے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کی بہتری کے لیے پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے سونپے گئے کئی تحقیقی پراجیکٹس کو بھی مکمل کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اساتذہ نے مختلف فنڈنگ ایجنسیوں / اداروں سے بڑی تعداد میں تحقیقی پراجیکٹس اور مقابلے بھی جیتے ہوئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس شاندار کامیابی پرڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔  

You may also like

Leave a Comment