پنجاب یونیورسٹی شعبہ آرکیالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز نے”سی پیک: ون بیلٹ ون روڈ انیشیٹو“ کے سلسلے میں دوطرفہ تاریخی روابط کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ سائنسی تحقیقی فیلڈ پراجیکٹس کے قیام پر اتفاق کرلیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسزکے سینئر ریسرچرزڈاکٹر ٹونگ تاؤ، ڈاکٹر لی سنچن، اسسٹنٹ ریسرچرز ڈاکٹر ائی وانکیاو، ڈاکٹر کوو جنگ، ریسرچر ڈاکٹر جیا ہوئی، ڈائریکٹر پنجاب آرکیالوجی محمد اقبال خان منج، پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر یامینہ سلمان، چیئر مین شعبہ آرکیالوجی ڈاکٹر محمد حمید، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عظیم ودیگرنے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق، دونوں ادارے دنیا کی دو قدیم تہذیبوں یعنی وادی سندھ کی تہذیب اور چینی تہذیب کے درمیان ممکنہ مقامات کی منظم اور سائنسی کھوج اور کھدائی کے ذریعے آثار قدیمہ اور تاریخی روابط کا سراغ لگانے پر کام کریں گے۔اس تعاون کے طویل مدتی مقاصد میں مقامات کا تحفظ، شعورکی بیداری اور ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے کام کرنا شامل ہے۔
پنجاب یونیورسٹی اورچائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
17