:پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف میٹالرجی اینڈ مٹیریلز انجینئرنگ، فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ مٹیریلز کی ٹیم نے لاہور سائنس میلہ 2025ء میں سرپرائزیم کے تحت منعقدہ ’کیم اسٹوڈیو‘میں شرکت کی۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمیق فاروق کی سرپرستی میں ٹیم نے 26 سے زائد انٹرایکٹو مظاہرے پیش کیے جن میں کیمسٹری، مٹیریلز سائنس اور انجینئرنگ کی حیرت انگیز ایجادات کو اجاگر کیا گیا۔جس مقصدطلباء میں تجسس پیدا کرنے، سائنسی سوچ کوفروغ دینے اور عملی تجربات کے ذریعے کلاس روم کی تعلیم کوعملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر سائنس دانوں، طلبہ، اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سائنسی دنیا کے کمالات کو دریافت اور سراہا۔مظاہروں میں دلچسپ اور حیرت انگیز تجربات بشمول فیک بلڈ، ہِڈن میسج، بلیڈنگ ہارٹ، کمبسشن ری ایکشنز، کاپر سلفیٹ کے رنگ، کیمیکل گارڈن، کلر آف فیومز، ایلومینیم کین، کاپر الیکٹرو پلیٹنگ، زنک الیکٹرو پلیٹنگ، الیکٹرو کیمیکل سیل، فروٹ سیل، ہیٹنگ اینڈ کولنگ پیڈ، ڈی ہائیڈریشن آف شوگر، ببل فارمیشن، کنڈکٹر، سیمی کنڈکٹر اور انسولیٹر مٹیریلز، نان نیوٹونین فلوئڈ، پولرائزیشن آف لائٹ، گلوئنگ کاپر کوائل، براس لیئر آن کاپر اور فنگر پرنٹ آئیڈنٹیفکیشن شامل تھے۔ڈاکٹر عمیق فاروق نے سیکرٹری خوارزمی سائنس سوسائٹی ڈاکٹر صبیح انور صدیقی، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد مصطفیٰ اور انچارج لاہور سائنس میلہ 2025ء طیب افتخار شیرازی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آئی ایم ایم ای ٹیم کو اس شاندار تقریب کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا۔
پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف میٹالرجی اینڈ مٹیریلز انجینئرنگ، فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ مٹیریلز کی ٹیم نے لاہور سائنس میلہ 2025ء میں سرپرائزیم کے تحت منعقدہ ’کیم اسٹوڈیو‘میں شرکت
51