Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز نیوٹریشن اینڈ ویلبینگ سوسائٹی پبلک ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافی کے زیر اہتمام ورک پلیس ہیلتھ پروموشن کمیونٹی  کے اشتراک سے ’پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری‘ پر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز نیوٹریشن اینڈ ویلبینگ سوسائٹی پبلک ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافی کے زیر اہتمام ورک پلیس ہیلتھ پروموشن کمیونٹی  کے اشتراک سے ’پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری‘ پر سیمینار کا انعقاد

by Developer

 پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز نیوٹریشن اینڈ ویلبینگ سوسائٹی پبلک ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافی کے زیر اہتمام ورک پلیس ہیلتھ پروموشن کمیونٹی  کے اشتراک سے ’پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری‘ پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید وسیم عباس اور محترمہ حسینہ نے ڈیجیٹل مردم شماری کاطریقہ کار پیش کرتے ہوئے طلباء کو پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری کے مختلف پہلوؤں بشمول تاریخ، اہداف اور مقاصد سے آگاہ کیا۔ سیمینار میں طلباؤ طالبات نے مقررین سے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔بعد ازاں انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز بی ایس ورک پلیس ہیلتھ پروموشن پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعمان علی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

…….2……
پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پنجاب یونیورسٹی نے محمد طاہر فاروق ولد اللہ یار گلشن کوایجوکیشن کے مضمون میں،محمد سلمان بٹ ولد محمد رمضان بٹ کوپبلک ہیلتھ کے مضمون میں،حافظ احمد اللہ ولد محمد بن اسماعیل کوکامرس کے مضمون میں،غلام عائشہ جاوید دختر محمد جاوید کوزوالوجی کے مضمون میں اور عطیہ اعوان دختر ملک غلام حسین کوسالڈ سٹیٹ فزکس کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ 

You may also like

Leave a Comment