اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس by Developer March 10, 2023 written by Developer March 10, 2023 26 پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام ’بزنس ایڈمنسٹریشن2023‘کے موضوع پر دوسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک، پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، پرنسپل ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد منیب، ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر ڈاکٹر مقدس رحمان،ماہرین تعلیم،محققین، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹرمحمد احسان ملک نے کہا کہ سخت محنت کے بغیر ترقی ناممکن ہے اور ترقی یافتہ ممالک انہی اصولوں پر کاربند رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کی بنیادی ذمہ داری نئے علوم کی تخلیق ہے جس کے لیے ریسرچ کلچرکا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے رجحانات متاثر کن نہ ہوں تو پائیداری نہیں آسکتی۔ ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ ایسی کانفرنسز سے ایم فل، پی ایچ ڈی سکالرز کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ماہرین، بزنس کمیونٹی اور محققین کو ملکی معیشت میں استحکام کے لئے جدیدرجحانات پرمل کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وسائل کا درست استعمال کیے بغیر پائیداری نہیں آسکتی۔ڈاکٹر مقدس رحمان نے شرکاء کو خوش آمدیدکرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نئے آئیڈیاز پر کام کرنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد آئی بی اے کے لیے اعزاز ہے۔بعد ازاں مہمانوں کو سوویینئرز پیش کیے گئے۔پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان لاہور (10مارچ،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس (دو سالہ پروگرام) سیکنڈ سمسٹرسپرنگ 2022ء، ایسو سی ایٹ ڈگری بیچلرز (دوسالہ پروگرام) فرسٹ، سیکنڈ،تھرڈ اور فورتھ سمسٹرسپرنگ2022ء اور بیچلر آف سائنس ایجوکیشن (آنرز) (چار سالہ پروگرام) فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ، فورتھ اینڈ ففتھ سمسٹرسپرنگ2022ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔ 0 comment 0 FacebookTwitterPinterestEmail Developer previous post Inclusive tradition as physically-challenged students carry torch at annual sports next post خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سالانہ کلچرل فیسٹا کا اہتمام You may also like پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے وفد... December 20, 2024 پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ... December 20, 2024 پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبے، انسٹیٹیوٹس، مراکز، ملحقہ... December 17, 2024 پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے... December 17, 2024 گورنمنٹ وقارالنسا گریجویٹ کالج میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ... December 17, 2024 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں لٹریری سوسائٹی... December 17, 2024 جی سی یو لاہور میں ماحولیاتی چیلنجز پر... December 17, 2024 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر... December 17, 2024 مزید 35 سری لنکن طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں... December 7, 2024 پنجاب یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی... December 7, 2024 Leave a Comment Cancel Reply Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.