Home Uncategorized پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد…….سیشن 2022 ء کے بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے 150کامیاب طلباؤطالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کیے گئے۔

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد…….سیشن 2022 ء کے بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے 150کامیاب طلباؤطالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کیے گئے۔

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں سیشن 2022 ء کے بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے 150کامیاب طلباؤطالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر رافیعہ رفیق، سابق وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد اسلام نے ڈگری و میڈیلز حاصل کرنے والے طلباء کو مبارک باددی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اساتذہ نے آپ کے لئے بہترین فرائض انجام دیئے ہیں جس کا ثمر آپ کو مل رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء عملی میدان میں بہترین خدمات سے اپنا اور پنجاب یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر رافیعہ رفیق نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اپلائیڈ سائیکالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور آپ اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے معاشرے کی فلاح و بہبود میں بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ مزید تعلیم کے حصول، تحقیق کو فرو غ دینے یاپیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں ان بنیادی اقدار کو یاد رکھیں جواس ادارے اور اساتذہ نے آپ کو سکھائی ہیں۔ بعدازاں طلباؤطالبات کومیڈلزاور ڈگریاں پیش کی گئیں۔

You may also like

Leave a Comment