:پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں جدید سہولیات اورویڈیو کانفرنسنگ نظام سے مزین ”ڈیڈیکٹک اینڈ ڈائیلاگ سینٹر“ کا افتتاح ہوگیا۔ اس سنٹر میں 86 انچ کا انٹرایکٹو اسمارٹ ایل ای ڈی ڈسپلے شامل ہے جو تدریسی تعلیم، اشتراکِ عمل اور علم کے تبادلے کے مواقع کو مزیدموثر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ سنٹر ایراسمس پلس (Erasmus+) یورپی مشترکہ فنڈ سے چلنے والے منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے،جو پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ یورپی کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی کو دیا جانے والا پہلا منصوبہ ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ اور پراجیکٹ لیڈر ڈاکٹر محمد شفیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ انجینئرنگ تعلیم کو مضبوط بنانے اور اختراعات کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الاقوامی کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی کا قیام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے ویژن سے ہم آہنگ ہے، جو معیاری تعلیم و تحقیق اور تکنیکی ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڈیکٹک اینڈ ڈائیلاگ سینٹر انٹرایکٹو لرننگ، تحقیق اور اختراعات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ سنٹرپنجاب یونیورسٹی اور صنعت کے درمیان تعاون کے ایک ایسے موثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گاجہاں طلباء، اساتذہ اور صنعتی ماہرین کے مابین بامعنی مکالمہ، عملی تحقیق اور علم کا تبادلہ ممکن ہو سکے۔اس سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف کوالٹی اینڈ انڈسٹریل سسٹمز انجینئرنگ، ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ،ڈائریکٹر آئی کیو ٹی ایم اورفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج
پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں جدید سہولیات اورویڈیو کانفرنسنگ نظام سے مزین ”ڈیڈیکٹک اینڈ ڈائیلاگ سینٹر“ کا افتتاح ………پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم۔ڈی) فائنل پروفیشنل،اینول2025ء کے امتحانی نتائج کا اعلان
3
:پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم۔ڈی) فائنل پروفیشنل،اینول2025ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جاسکتی ہیں۔