پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ،انرجی انجینئرنگ ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ سینٹراوریوایس پی سی اے ایس ای، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں عملی نتائج پر مبنی حل فراہم کرنے میں باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت اور امکانات پر روشنی ڈالی گئی۔سیمینارکامقصد تکنیکی اور انجینئرنگ کے حل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے توانائی اورماحولیاتی شعبوں کے اندر اہم ماحولیاتی موضوعات اور پائیدار طریقوں کے بارے میں قابل قدرگفتگوکی گیء۔یو ایس پی سی اے ایس ای، نسٹ سے ڈاکٹر آصف حسین کھوجا اور ڈاکٹر عبیرہ ایاز انصاری نے توانائی، ایندھن اور موسمیاتی تبدیلی پراپنے خیالات کا اظہار کیا اور مقامی وسائل اور فضلے سے توانائی کے جدید حل پر زور دیا۔ ڈاکٹر عبیرہ نے منچھر جھیل کو درپیش ماحولیاتی چیلنجوں پر اپنی تحقیق بھی پیش کی۔ پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل، انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حامد ستار نے بہترین موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ، انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹیٹیوٹ آف پولیمر اینڈ ٹیکسٹائل انجینئرنگ اور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز سمیت مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت
2.
2…..
پنجاب یونیورسٹی نے سیدہ فرحین فاطمہ دختر محمد عون الحسن کوفارمیسی (فارماکگنوسی)، منزہ مبارک دختر محمدمبارک مرزا کو پاکستان سٹڈیز، کرن زاہددخترزاہد محمودکو ریاضی، عبدالوحید ولدغلام فریدکو ساؤتھ ایشین سٹڈیز (سپیشلائیزیشن ان سوشیالوجی)، غلام محمد ولد ارشاد احمدکو ریاضی، محمد اظہر ولد محمداقبال کو سالڈ اسٹیٹ فزکس، فہد انیس ولد انیس سعید کو کمیونیکیشن سٹڈیز، بازغہ گل دختر محمد ارشد علی شاہ کو فارمیسی (فارماکولوجی)، تنویر احمد ولد اللہ بخش کو سوشل ورک اور رابعہ مشتاق دختر مشتاق آسی کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر
…اسن
—