95
:پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ سالانہ کتاب میلہ29تا31جنوری 2026ء کونیوکیمپس میں سجے گا۔ اس بات کا اعلان پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی کتاب میلے کے انعقاد کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر کتاب میلے کے انتظامات کی تکمیل کے لئے پرووائس چانسلرڈاکٹر خالد محمود کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔ اس سلسلے میں پروفیسرڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت کتاب میلے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، قائمقام چیف لائبیریرین محمد آصف خان، ڈی جی ریحان صادق و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عہدیداران کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین روزہ کتاب میلے میں ریکارڈ 1 لاکھ 75 ہزار کتب فروخت ہوئی تھیں۔