Home Uncategorized  پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری  ……. پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی     

 پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری  ……. پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی     

by Ilmiat

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب اراکین یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور کردار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن2024ء کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی کے صدرڈاکٹر توقیر علی، جنرل سیکریٹری رانا مظفر علی و دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے اراکین کو مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر توقیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودکا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ افسران پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔

……..2……

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی   

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ’مجلسِ مباحثہ‘آل پاکستان فیض احمد فیض مقابلہء شعر گوئی و تحت اللفظ 2024 میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی نمایاں پوزیشنزاور ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اردو غزل میں امتیاز انجم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اردو نظم میں ہادیہ خالددوسرے نمبر پر رہی۔ اسی طرح تحت اللفظ میں امتیاز انجم جبکہ بیت بازی میں الیاس عباس سانول اورآصف محمود آصف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر محمد علی کلاسرا اور ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر محمد کامران نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

You may also like

Leave a Comment