Home Uncategorized پنجاب یونیورسٹی آسا کے زیر اہتمام ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی آسا کے زیر اہتمام ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ریٹائرہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد الرازی ہال میں کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر خالد محمود،صدراکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر امجد عباس مگسی،سیکریٹری ڈاکٹر محمداسلام،پروفیسرڈاکٹر غالب عطا ء سمیت عہدیدران اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ ادارے کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سسٹم کا حصہ ہے، مگر استاد کو کبھی ریٹائر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وکیل، صحافی، فنکارکبھی ریٹائر ڈ نہیں ہوتے اسی طرح اساتذہ کو بھی اپنے کیریئر کے عروج پر مزید خدمت کا موقع ملنا چاہیے۔ ان۔ ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے ریٹائرڈاساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اس سطح پر اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا رواج نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام میں اختلاف ہوتے ہیں، مگر بطور ایسوسی ایشن ہم سب کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب یونیورسٹی کا نام روشن کرنے والے اساتذہ کے لیے چھوٹی سی کاوش ہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے لیے بہترین خدمات انجام دینے پر اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔

 

پاکستان میں امن کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے، ڈاکٹر محمد علی

 

:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ہم سب ایک جیسے ہیں اور پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہونا چاہیے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹیو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور مسیحی ملازمین کی طرف سے کرسمس کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد فیصل آڈیٹوریم میں ہوا جس میں پرنسپل کنیئرڈ کالج پروفیسرڈاکٹر ارم انجم،رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام،سینیئرپاسٹر انورفضل،صدر ملازمین ایسوسی ایشن چوہدری بشارت محمود،،اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے مسیحی ملازمین کو کرسمس اورنئے سال کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تہوار کی خوشی میں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں جن کی پاکستان کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین تقریب کے انعقاد پر چوہدری بشارت اور ان کی ٹیم کی کو ششوں کو کو سراہا۔ ڈاکٹر ارم انجم نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی جیسے استاد ملنا خوش نصیبی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں زمین پر ستارے کی مانند چمکنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینا ہوگا۔ سینیئر پاسٹر انور فضل نے کہا کہ ہمیں حضرت عیسٰی علیہ السلام کے محبت، امن اور بھائی چارے کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں لوگ ایک دوسرے کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے تدارک کے لئے اپنے آباؤ اجداد کی تعلیمات کی پیروی کرنا ہوگی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں کرسمس کی بہترین تقریب کے انعقاد پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔چوہدری بشارت محمود نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی اور خوبصورت تقریب کے لیے تعاون پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا شکریہ ادا کیا۔ہیں۔بعد ازاں تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ودیگر نے کرسمس کا کیک کاٹا۔

 

You may also like

Leave a Comment