Home خبریں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا 42واں اجلاس یکم اگست لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ہلالِ امتیاز، ستارۂ امتیاز) نے کی۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا 42واں اجلاس یکم اگست لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ہلالِ امتیاز، ستارۂ امتیاز) نے کی۔

by Ilmiat

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کا 42واں اجلاس یکم اگست 2025 کو ارفعٰ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ہلالِ امتیاز، ستارۂ امتیاز) نے کی۔

اجلاس کے نمایاں شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (چیئرمین ایکریڈیٹیشن کمیٹی)، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (وائس چانسلر، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور)، محترمہ زاہدہ اظہر (ایڈیشنل سیکرٹری، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، جناب محمد حیدر (ریپریزنٹیٹو RUH فیصل آباد)، اسپیشلائزڈ ہیلتھ، فنانس اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان، ڈاکٹر محمد ارشد (چیئرمین، بورڈ آف گورنرز، ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، پروفیسر ڈاکٹر معید یوسف (وائس چانسلر، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی، لاہور)، ڈاکٹر نور آمنہ ملک (منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن)، پروفیسر ڈاکٹر نگہت ظفر (پرنسپل، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن گلبرگ، لاہور)، ماہرِ تعلیم مزمل محمود، اور ڈاکٹر منصور احمد بلوچ (چیف آپریٹنگ آفیسر، PHEC) شامل تھے۔

You may also like

Leave a Comment