Home اہم خبریں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی ،کی جانب عملی قدم ۔۔۔۔۔۔۔۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید نےگورنمنٹ جناح گریجویٹ کالج فار ویمن لاہور میں جاگنگ ٹریک اور ہائیکنگ ٹریک کا افتتاح کیا

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی ،کی جانب عملی قدم ۔۔۔۔۔۔۔۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید نےگورنمنٹ جناح گریجویٹ کالج فار ویمن لاہور میں جاگنگ ٹریک اور ہائیکنگ ٹریک کا افتتاح کیا

by Ilmiat

گورنمنٹ جناح گریجویٹ کالج فار ویمن، لاہور میں آج جاگنگ ٹریک اور ہائیکنگ ٹریک کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید،ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ افتاب احمد ،ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر انصر اظہر، اور ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن احسن مختار ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس وقاص ااکبر, اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروموشنز محمد عمر گجر,کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نازیہ خورشید, فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طالبات نے نئے تعمیر شدہ جاگنگ اور ہائیکنگ ٹریک پر واک کی اور اس صحت مندانہ سرگرمی پر خوشی کا اظہار کیا۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے اس موقع پر محکمہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ طلبہ کی جسمانی صحت کے لیے ایسے اقدامات نہایت خوش آئند ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن کو اس شاندار اقدام پر مبارکباد پیش کی اور مزید بہتری کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

#Rana Skander Hyat#PHEC#DED

You may also like

Leave a Comment