Home اہم خبریں School Education News………..پنجاب میں اساتذہ کی سرٹیفیکیشن کے لیے عالمی بصیرت”پر بین الاقوامی کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر

School Education News………..پنجاب میں اساتذہ کی سرٹیفیکیشن کے لیے عالمی بصیرت”پر بین الاقوامی کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر

by Ilmiat

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) کے زیرِ اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان “بہتری کی جانب: پنجاب میں اساتذہ کی سرٹیفیکیشن کے لیے عالمی بصیرت” 10 ستمبر 2025 کو لاہور میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کی صدارت سی ای او پِکٹا و سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جناب خالد نذیر وٹو نے کی۔ تقریب میں وزیر برائے اسکول ایجوکیشن کے مشیر جناب شکیل احمد بھٹی، اسپیشل سیکرٹری ایس ای ڈی جناب اقبال حسین، ایم ڈی اکیڈیمکس ڈاکٹر اطہر سعید اور سابق سیکرٹری اسکول ایجوکیشن عبدالجبّار شاہین سمیت اساتذہ یونین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان نے اپنے تحقیقی ماڈلز اور بصیرتیں پیش کیں۔ برٹش کونسل کے جناب طلحہ چشتی نے برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کے سرٹیفیکیشن ماڈلز پر روشنی ڈالی، جبکہ جائیکا کے جناب عابد گل نے جاپان کے ماڈل کی تفصیلات پیش کیں۔ سندھ میں اساتذہ کے لائسنسنگ عمل پر اسٹیڈا سندھ کے ڈاکٹر زین لغاری نے کیس اسٹڈی پیش کی۔اس کے علاوہ آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر ساجد علی نے وائٹ پیپر کی تیاری کے عمل، پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر عامر ہاشمی نے صوبے میں بنیادی مطالعہ، ورچوئل یونیورسٹی کے ڈاکٹر منور مرزا نے مجوزہ فریم ورک، اور بی-ٹیگ کے جناب بلال احمد نے عالمی معیار کے مطابق تجاویز پیش کیں۔

اساتذہ یونینز اور اسٹیک ہولڈرز نے سرٹیفیکیشن کے عمل میں درپیش چیلنجز اور مستقبل کے راستے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں اساتذہ کے لیے مؤثر، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق سرٹیفیکیشن نظام تشکیل دیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment