Home اہم خبریں پنجاب آن دی موو – ویمن ایجوکیشن ایمپاورمنٹ” کے عنوان سےایک خصوصی تقریب میں صوبے بھر کے 24 خواتین کالجز کو بسیں فراہم کی گئیں

پنجاب آن دی موو – ویمن ایجوکیشن ایمپاورمنٹ” کے عنوان سےایک خصوصی تقریب میں صوبے بھر کے 24 خواتین کالجز کو بسیں فراہم کی گئیں

by Ilmiat

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت “پنجاب آن دی موو – ویمن ایجوکیشن ایمپاورمنٹ” کے عنوان سے آج گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبے بھر کے 24 خواتین کالجز کو بسیں فراہم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن غلام فرید نے کہا کہ یہ پروگرام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے ذریعے حکومتِ پنجاب نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں حائل ایک بڑی رکاوٹ کو دور کر دیا ہے۔مقررین نے اس اقدام کو خواتین کی تعلیم تک محفوظ رسائی یقینی بنانے کے لیے سنگِ میل اور صوبہ پنجاب کی ترقی و بااختیاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

#ٰIlmiatonline #Education pnjab

You may also like

Leave a Comment