Home اہم خبریں پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی تعلیمی خدمات، تحقیقی بصیرت اور انتظامی تجربہ اعلیٰ تعلیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہے…….ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی قیادت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ملک میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور عالمی معیار کے فروغ کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر

پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی تعلیمی خدمات، تحقیقی بصیرت اور انتظامی تجربہ اعلیٰ تعلیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہے…….ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی قیادت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ملک میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور عالمی معیار کے فروغ کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر

وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے لاہور آفس میں ملاقات ڈاکٹر شاہد منیر نے ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو چیئرمین ایچ ای سی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

by Ilmiat
وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا چیئرمین مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین ایچ ای سی سے لاہور آفس میں ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی تعلیمی خدمات، تحقیقی بصیرت اور انتظامی تجربہ اعلیٰ تعلیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی قیادت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ملک میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور عالمی معیار کے فروغ کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ یہ تقرری نہ صرف پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی علمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ ملک کے تعلیمی مستقبل کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت بھی ہے۔ انہوں نے چیئرمین ایچ ای سی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آخر میں وائس چانسلر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات کے مابین باہمی تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور قومی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کا کردار مزید نمایاں ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment