دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی نے کی۔ اجلاس میں ممتاز صنعتکاروں، ماہرین تعلیم، اور یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، جن میں احمد جبار ڈائریکٹر مٹالہ فلور ملز/ کو چیئر سٹیئرنگ کمیٹی، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر مسرت اظہر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ نور ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ منیجمنٹ سائنسز، مسز سمیرا گلشن سی ای او بہاول ویمن انٹرپرینیورز، ڈاکٹر محسن ذوالفقار سی ای او مدینہ میڈیسن کمپنی، حافظ حبیب افتخار ڈائریکٹر فلکس مال، اشتیاق احمد رائے ڈائریکٹر لکی بیوریجز، ڈاکٹر شبانہ رمضان ڈائریکٹر ORICدی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی اور ڈاکٹر شافیہ ارشد ایڈیشنل ڈائریکٹر و سیکرٹری سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئیں۔ ڈاکٹر شبانہ رمضان ڈائریکٹر ORIC نےاجلاس کے دوران HEC کی ORIC پالیسی 2021 کے تناظر میں ORIC کے کردار، دائرہ کار اور اس کی فعالیت پرممبران کو ایک جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ ORIC کی تشکیل اور اسٹیئرنگ کمیٹی کا قیام ادارہ ہذا کی ترقی، تحقیق کے فروغ ، انوویشن اور اکیڈمیا و انڈسٹری کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یونیورسٹی کو ایک تحقیقی مرکز کے طور پر قومی و بین الاقوامی سطح پر منوایا جائے۔اجلاس میں جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا، جن میں انسانی وسائل اور آپریشنز، جاری تحقیقی منصوبے، اختراعی اقدامات، اور فیکلٹی و طلبہ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے جاری کوششیں شامل تھیں۔مزید برآں، اجلاس میں سال 2025-2026 کے لیے مجوزہ ایکشن پلان پیش کیا گیا، جس میں تحقیقی گرانٹس کی فراہمی، اکیڈمیا و انڈسٹری کے مابین روابط کو فروغ دینا، تحقیقی منصوبوں کی تجارت کاری، اور ORIC کی ویب سائٹ کی ترقی کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانے جیسے اسٹریٹجک اہداف کا تعین کیا گیا۔کمیٹی ممبران نے ORIC کی اب تک کی کارکردگی کو سراہا اور اپنی قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ اکیڈمیا اور انڈسٹری کے مابین روابط مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں اور اتفاق کیا گیاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے انعقاد اور تسلسل سے ہی تحقیق، انوویشن، اور کمرشلائزیشن کے شعبے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے.
پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی زیرصدارت ORIC اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس، تحقیق، انوویشن اور کمرشلائزیشن میں پیش رفت کے لیے جامع حکمت عملی کا اعلان۔
40