پبلک انگیجمنٹ آفس یو ایس قونصلیٹ لاہور کے وفد نے راکیل کنگ کی سربراہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا۔ وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے ان کے دفتر ملاقات کی۔ اس موقع پر تعلیمی ترقی اور نوجوانوںکواعلیٰ تعلیم پر توجہ مرکوزکرنے اور کاروباری مواقع اور روزگار کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں، وفد نے بزنس انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا اور ڈیپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن میں فریم ورک اور تدریسی طریقوں کا مشاہدہ کیا۔ طلباءوطالبات نے فعال طور پر اپنے کاروباری آغاز اور کلاس روم پر مبنی کاروباری منصوبوں کی نمائش کی، عملی سیکھنے کے نتائج، اختراعات، اور ابتدائی مرحلے کے وینچر کی ترقی کو نمایاں کیا۔ اس موقع پر اورنگزیب، غضنفر جمال اور یو ایس قونصلیٹ کے سیکیورٹی انچارج میجر فرزوق موجود تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، رجسٹرار محمد شجی الرحمان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، کیرئیر ڈویلپمنٹ آفیسر طاہرہ اختر، ڈاکٹر شہیررضوی لیکچرر، زاہد صدیقی اور عبدالوادود سیکیورٹی آفیسر بھی موجود تھے۔
شعبہ ادیانِ عالم و بین المذاہب ہم آہنگی فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی ہارمنی سمٹ اور دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا عباسیہ کیمپس میں آغاز

شعبہ ادیانِ عالم و بین المذاہب ہم آہنگی فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی ہارمنی سمٹ اور دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا عباسیہ کیمپس میں آغاز ہو گیا۔ تنازعات کے حل میں مذہب کا کردار اور عالمی بین المذاہب منظر نامے سے متعلق اس عالمی ایونٹ میں گروپ مباحثے کتابوں کی رونمائی خصوصی واک کیلی گرافی اور پوسٹرز کی نمائش شامل ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے پیغام میں اہم عالمی موضوع پر کانفرنس کے انعقاد اور مندوبین کی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ افتتاحی سیشن میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ، پروفیسر ڈاکٹر ہرمن روبورگ، کرسٹین نمائندے/ ہیڈ سکول آف ریلیجن اینڈ فلسفہ منہاج یونیورسٹی لاہور، پرشانت سنگھ سکھ نمائندہ/اسسٹنٹ کنٹرولر، پنجاب یونیورسٹی،ارجن داس، ہندو نمائندہ/ پنڈت انور چند بہاولپور، ڈاکٹر بیلنٹ سینائے، مسلم نمائندہ/ پروفیسر، برسا الوداغ یونیورسٹی ترکیہ،پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد الشرقاوی، الازہر یونیورسٹی، قاہرہ،پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالرزاق الاسود، امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی، دمام، سعدیہ عربیہ،پروفیسر ڈاکٹر ٹریسٹن کیپ، ریسرچ ایسوسی ایٹ، ڈیپارٹمنٹ ریلیجن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف پریٹوریا، جنوبی افریقہ، ڈاکٹر ہدایت اللہ احمد الشاش، دمام، سعودی عربیہ نے خطاب کیا۔ فوکل پرسن ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے کہا کہ کونفرنس کے اہم موضوعات میں کثیر المذہب معاشرہ میں مکالمہ بین المذاہب مذہب ، شناخت اور انسانی وقار اور عالمی تنازعات میں امکانات مذہب اور قوم پرستی کا باہمی تنازعات میں کردار اور ان کے حل میں درپیش چیلنجز و اسباب جیسے اہم موضوعات پر مقالہ جات پیش کیےجارہے ہیں۔