Home اہم خبریں ٹی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ )فارمولہ اسٹوڈنٹ ٹیم نے ’’فارمولہ پاکستان‘‘ کا آغاز کر دیا

ٹی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ )فارمولہ اسٹوڈنٹ ٹیم نے ’’فارمولہ پاکستان‘‘ کا آغاز کر دیا

by Ilmiat

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) نے اعلان کیا ہے کہ این یو ایس ٹی فارمولہ اسٹوڈنٹ ٹیم اور اس کے سابق طلبہ نے کئی سال کی انتھک محنت کے بعد ملک میں پہلی بار ’’فارمولہ پاکستان‘‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

فارمولہ پاکستان، اسکولوں کی سطح پر فارمولہ ریس کا مقامی ورژن ہے، جس میں ہائی اسکول کے طلبہ اپنی منی ایچر ایف۔ون (F1) گاڑیاں خود ڈیزائن اور تیار کرنے کے بعد دلچسپ ریس میں حصہ لیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو انجینئرنگ، مینجمنٹ اور اختراع کی عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔منتظمین کے مطابق پروگرام کا اختتام جنوری میں ایک شاندار قومی ریس پر ہوگا، جس میں ملک بھر کے طلبہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment