Monday, April 14, 2025
Home اہم خبریں ٹی این اے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والے اساتذہ کو فارن ٹریننگ کیلئے یوکے روانہ………ٹی این اے ٹیسٹ اساتذہ کے بھلے کیلئے تھا، مفاد کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ وزیر تعلیم

ٹی این اے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والے اساتذہ کو فارن ٹریننگ کیلئے یوکے روانہ………ٹی این اے ٹیسٹ اساتذہ کے بھلے کیلئے تھا، مفاد کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ وزیر تعلیم

by Ilmiat

ٹی این اے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والے اساتذہ کا وفد فارن ٹریننگ کیلئے یوکے روانہ ہو رہا ہے

وزیر تعلیم نے اساتذہ سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے ٹی این اے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والے اساتذہ کو فارن ٹریننگ کیلئے یوکے روانہ کر دیا۔ ٹریننگ کیلئے منتخب ہونے والے اساتذہ نے بائیکاٹ کے باوجود ٹی این اے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ 3 مرد اور 2 خواتین اساتذہ پر مشتمل ٹاپر 5 رکنی وفد سیکرٹری ایجوکیشن کی قیادت میں یوکے روانہ ہوا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابل اور محنتی اساتذہ کو فارن ٹریننگ کیلئے روانہ کر کے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ انٹرنیشل معیار کی 7 روزہ ٹریننگ کے مرحلے سے گزریں گے جس کے بعد ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے پرفارمنگ اساتذہ کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرفارمنس کی بنیاد پر اساتذہ کی ترقی اور مراعات میں بھی اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی این اے ٹیسٹ اساتذہ کے فائدے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ ہمیشہ اساتذہ کا بھلا سوچا، کبھی ان کا نقصان نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اساتذہ کے مفاد میں اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔ وزیر تعلیم نے امید ظاہر کی کہ یوکے میں تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ جدید مہارتوں کے ذریعے پاکستان کے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے اور طلبہ کے تعلیمی سفر کو مزید مؤثر بنائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment