یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں سالانہ جاب فیئر2025ء کا وائس چانسلر ڈاکٹرشاہدمنیر نے افتتاح کر دیا۔میلے میں 100سے زائدکمپنیوں نے حصہ لیااور180اسٹالز لگائے۔50سے زائد کمپنیوں نے طلباء کی بھرتی کیلئے انٹرویوکیے جبکہ20کمپنیوں نے جاب کیلئے ٹیسٹ بھی لیا۔میلے میں 8 ہزار سے زائدطلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جاب فیئرکا مقصدتعلیمی اور صنعتی شعبوں کو ایک چھت تلے جمع کر کے طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔یو ای ٹی کواپنے گریجوایٹس پر فخر ہے،یو ای ٹی گریجوایٹس ہزاروں کی تعداد میں مختلف فرمز میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے میلے میں شریک کمپنیوں کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں فریش گریجوایٹس کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یو ای ٹی جدید علوم پر فوکس کر رہی ہے۔حکومتی ادارے اور دیگر صنعتیں بھی انجینئرز کی کھپت کو پورا کرنے کیلئے یو ای ٹی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اجراء لائق تحسین ہے، جس سے ہزاروں طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔اسی طرح لیپ ٹاپ سکیم کیلئے بھی حکومت پنجاب کے ممنون و مشکور ہیں۔میلے میں شریک طلباء و طالبات کی دلچسپی قابل قدر تھی۔ڈاکٹر شاہد منیر نے جاب فیئر کے کامیاب انعقاد پرڈاکٹر نوید رمضان اور ڈاکٹر آصف علی قیصر اور انکی ٹیم کو سراہا۔ تقریب میں وائس چانسلر سمیت کمپنیوں کے نمائندوں، ڈینز، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ جاب فیئر کے اختتام پرخصوصی تقریب کا انتظام کیا گیاجس میں کمپنیوں کے نمائندگان اور منتظمین کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یو ای ٹی جدید علوم پر فوکس کر رہی ہے،ڈاکٹر شاہد منیر……..یو ای ٹی لاہور میں سالانہ کیریئر فیئر2025کا انعقاد……100سے زائدکمپنیوں نے180 سٹال لگائے
17