Home بین الاقوامی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت طاقتور ٹولز …….ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ضروری ہے……… یواے ای کے صدر کا نئے تعلیمی سال پر پیغام

ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت طاقتور ٹولز …….ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ضروری ہے……… یواے ای کے صدر کا نئے تعلیمی سال پر پیغام

by Ilmiat

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت طاقتور ٹولز بن چکے ہیں جو تعلیمی تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتے ہیں لیکن ان ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال کرنا اور ان کے فراہم کردہ مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارت کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر خصوصی پیغام میں کیا ۔

سکولوں میں نشر کئے جانے والے اس وائس میسج میں انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کوتعلیمی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نےطلبہ کے خاندانوں اور سکولوں کےتدریسی عملے کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اور اساتذہ کے کردار کا انضمام طلبہ کی کامیابی کے لیے ایک مثالی ماحول کی تعمیر میں معاون ثابت ہوتا ہے۔-

صدر نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اماراتی ورثے سے حاصل ہونے والی اقدار( چاہے وہ آن لائن ہوں یا ہماری روزمرہ زندگی میں) ہمارا رہنما اصول ہونی چاہئیں۔ انہوں نے اس پیغام میں نئی ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت، کے ذمہ دارانہ استعمال سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے اساتذہ اور والدین کا احترام اور ان کی قدر کرتے ہوئے اپنے سکولوں اور گھروں میں اچھے رول ماڈل بنیں،طلبہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور تعلیم متحدہ عرب امارات کے موجودہ اور مستقبل کے ترقیاتی سفر کا ایک لازمی عنصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اماراتی ورثے میں پیوست اپنی اقدار کے تحفظ کے لئے تربیت کو بھی ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے نئےتعلیمی سال کے دوران طلبہ کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔

– Advertisement –

You may also like

Leave a Comment